کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ویمن کرکٹرز کے اسکلز ٹریننگ کیمپ اتوار کو لاہور میں اختتام ہو گیا۔ ویمن کرکٹرز نے ایل سی سی اے گراونڈ می دو سیناریو میچز بھی کھیلے ۔ ٹریننگ کیمپ میں 32 کرکٹرز نےشرکت کی۔ سات روزہ کیمپ کی نگرانی مینٹور وہاب ریاض کر رہے ہیں کوچنگ اسٹاف نے کھلاڑیوں کی بنیادی اسکلز پر کام کیا ۔کھلاڑیوں نے دو سیناریو میچز بھی کھیلے ۔