کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ہم نے نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ میچ میں فائٹ کیا مجھے اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے۔نوجوان کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی دکھائی۔کئی کھلاڑی پہلی انٹر نیشنل سیریز کھیل رہے تھے۔ انہیں مزید محنت اور اپنی فٹنس پر کام کرنا ہوگا۔بنگلہ دیش کو مبارک باد دیتا ہوں۔تنزید حسن کو پلیئر آف دی میچ اور ناہید رانا اور تنزید کو مشترکہ طور پرپلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ کپتان مہدی حسن میراز نے کہا کہ یہ ٹیم اسپرٹ ہے لیکن کریڈٹ فاسٹ بولروں کو جاتا ہے۔