• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبے بھر میں غربت مکاؤ پروگرام کا آغاز کردیا گیا، ناصر حسین شاہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر توانائی،منصوبہ بندی و ترقیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر صوبے بھر میں غربت مکاؤ پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے ، سندھ سیکریٹریٹ میں محکمہ منصوبہ بندی وترقیات اور غربت کے خاتمے کے پیپلز پاورٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ معاہدے کے تحت شہید بینظیرآباد، نوشہروفیروز،حیدرآباد اور کراچی کی مختلف یونین کونسلز میں کام کیا جائے گا ، معاہدے پر حکومت سندھ کی جانب سے سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات نے دستخط کیے، ناصر شاہ نے کہاکہ یورپی یونین غربت مکاؤ پروگرام کو سپورٹ کررہی ہے، کامیاب پروگرام کے تحت سندھ کے مختلف اضلاع میں کام کو وسیع کیا جائے گا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید