کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ این ای ڈی کے شعبہ میکنیکل انجینئرنگ میں فرینڈز کیفے کلب آف کینڈا کے تعاون سے لیکچرر ہال کی تزئین و آرائش کی گئی جب کہ اگلے برس پچاس نادار افراد میں جدید کاٹز(ٹھیلے) دینے کا اعلان بھی کیا گیا، اس موقعے پر استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین شعبہ میکینکل انجینئرنگ ڈاکٹر مبشر صدیقی نے این ای ڈی المنائی کی کاوشوں کو سراہا، فرینڈز کیفے کلب آف کینیڈا کے چیئرمین خرم توحید کا پریزیٹیشن میں کہنا تھا کہ کینیڈا میں رہ کر بھی دل پاکستان اور بالخصوص اپنی جامعہ کے لیے دھڑکتا ہے۔