• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے ایس ایم یو کی جناح اسپتال میں ڈاکٹروں کے تحفظ کیلئے اقدامات کی درخواست

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان نے جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو یونیورسٹی کے فیکلٹی اراکین کے تحفظ کے لئے اقدامات کی درخواست کی ہے ۔ اس سلسلے میں جاری مکتوب میں گیسٹرو اور نیوروسرجری وارڈ میں تعینات نئے ڈاکٹروں کو دھمکیاں دینے کے واقعات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگاہ کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔اس معاملے نے اس وقت شدت اختیار کی جب گیسٹرو اور نیوروسرجری کے سربراہان نے مبینہ طور پر نئے ڈاکٹروں کو وارڈز سے باہر نکال دیا۔ ان کی جانب سے ڈاکٹروں کو کام سے روکنے کی آڈیو اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، جن پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید