• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیراہ، گرینڈ قومی جرگہ کا قومی سطح پر نقل مکانی سے سختی سے انکار

وادی تیراہ(نمائندہ جنگ، علی اختر)وادی تیراہ میں قبیلہ برقمبرخیل کا برباغ کے مقام پر گرینڈ قومی جرگہ نے قومی سطح پر نقل مکانی سے سختی انکارر کردیا اورکہا کہ برقمبرخیل سے قوم کی اجازت کے بغیر نقل مکانی کرنے والوں کو 30لاکھ روپے جرمانہ اورگھرجلایا جائےگا ۔ قومی اعلامی فصیلات کے مطابق قبائلی ضلع خیبر کے دور افتادہ علاقہ وادی تیراہ میں قبیلہ برقمبرخیل کا برباغ میں گرینڈ قومی جرگہ ہوا۔ جرگے میں تمام ذیلی شاخوں شیخل مل خیل، ونڈگرے اور درے پلارے کے مشران و کشران نے کثیر شرکت کی۔ جرگے میں قومی سطح پر اتفاق و اتحاد سے تین اہم فیصلوں پر اتفاق کیا گیا۔ جرگے میں فیصلہ ہوا کہ برقمبرخیل سے کوئی خاندان اپنی مرضی سے جاری آپریشن کی وجہ سے نقل مکانی نہیں کرے گا، ہر فرد اپنے گھروں میں رہیں گے بصورت دیگر اس خاندان کو 30لاکھ روپے نقد جبکہ ایک رہائشی گھر جلانا بطور قومی جرمانہ کیا جائے گا۔

ملک بھر سے سے مزید