اسلام آباد (نمائندہ جنگ) دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریش،صدرو وزیرداخلہ کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین، صدر مملکت آصف علی زرداری نے جنوبی وزیرستان میں کارروائی کے دوران 13دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے، دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریش،صدرو وزیرداخلہ کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین، صدر مملکت نے انٹیلیجنس پر مبنی کامیاب آپریشن کے دوران خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہاہے، انہوں نے ملک سے فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے کاروائیاں کر رہی ہیں، پوری قوم دہشتگردی کیخلاف متحد ہے، دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک فتنتہ الخوارج کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔ادھروفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی آپریشن میں 13 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے بروقت آپریشن کرکے خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔