راولپنڈی(اسپورٹس رپورٹر) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ کھیل اور سیاست کا دور دور تک تعلق نہیں ہونا چاہیے، چیمپئنز ٹرافی میں مہمان ٹیموں کو بہترین سیکورٹی اور سہولیات دینگے۔
بھارتی کرکٹرز ہماری 2005ء کی مہمان نوازی کو آج بھی یاد کرتے ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی کے دوران ویزا پالیسی میں بھی نرمی کی جائے گی۔
پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں بحریہ ٹاؤن چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میں بطور مہمان خصوصی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محسن نقوی اچھا کام کر رہے ہیں، پاکستانی شائقین کرکٹ کو گراونڈز کا رخ کرنا ہو گا ، سیاست کو کھیل میں مکس نہیں کرنا چاہیے ، بھارتی ٹیم ہماری مہمان نوازی کو مس کرے گی
محسن نقوی نے سلیکٹرز کا ایک بہترین پینل بنایا، آسٹریلیا میں آسٹریلیا کو شکست دینا اور جنوبی افریقہ میں جنوبی افریقہ کو شکست دینا اچھی کاوش ہے۔