• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلستان اسکاؤٹس ٹریننگ سینٹر پر بھٹو جمبوموٹ کی اختتامی تقریب، تقسیم اعزازات و ایوارڈ

کراچی (جنگ نیوز) سندھ ٹیکنکل ایجوکیشن اینڈ وکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی میٹھانی نے کہا ہے کہ میرے لئےیہ بات باعث مسرت ہے کہ میں اپنے اسکاؤٹس اور اسکاؤٹ لیڈرز کے ساتھ موجود ہوں ، میں سب سے پہلے سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسو سی ایشن کے صوبائی سیکریٹری سید اختر میر کو مبارکباد پیش کرتا ہوںکہ انہوں نے اتنا شاندار شہید ذوالفقار علی بھٹو جمبوموٹ کا انعقاد کیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلستان اسکاؤٹس ٹریننگ سینٹر پر منعقد شہید ذوالفقار علی بھٹو جمبوموٹ کی اختتامی تقریب اور تقسیم اعزازات و ایوارڈ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر موٹ ڈائریکٹر محمد حسین مرزا ، امام بخش نانگور ، رضا شیخ اور دیگر موجود تھے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ٹریبونل کے چیئرمین جسٹس (ر) حسن فیروز نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ سندھ میں اسکاؤٹس کی سرگرمیاں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں ۔ تقریب میں کلمات استقبالیہ ادا کرتے ہوئے صوبائی اسکاؤٹس سیکریٹری سید اختر میر نے جمبوموٹ کے حوالے سے تفصیلی روشنی ڈالی۔

ملک بھر سے سے مزید