• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوری کے دوسرے ہفتے سے ملک بھر میں سردی کی شدت بڑھنے، رواں سیزن بارش، برف باری کم ہونیکی پیشگوئی

لاہور (نمائندہ جنگ)محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں جنوری کے دوسرے ہفتے سے سردی بڑھنے کی پیشگوئی کردی۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں بھی شدید سردی کی لہر برقرار ہے۔مری میں برف باری کے بعد سردی میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ شمالی بلوچستان میں شدید سردی سے ندی نالوں حتیٰٰ کہ پائپ لائنوں میں بھی پانی جم گیا۔خون جماتی سردی کی وجہ سے زیارت، کوئٹہ اور قلات میں گیس پریشر میں کمی سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔کراچی میں بھی سرد ہواؤں کے باعث ٹھنڈ بڑھ گئی۔محکمہ موسمیات نے رواں سیزن میں بارش اور برف باری کم ہونے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ جنوری کے دوسرے ہفتے سے سردی بڑھنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید