پشاور(مانیٹر نگ ڈیسک)چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے پشاور بار ایسوسی ایشن کی کابینہ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے بار کیلئے ملٹی میڈیا سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔پشاور بار ایسوسی ایشن کے صدر امجد علی خان مروت کی سربراہی میں بار کی کی کابینہ نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی جہاں پشاوربار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اظہاراللہ ایڈووکیٹ نے چیف جسٹس کو بریفنگ دی۔چیف جسٹس کو بریفنگ میں پشاور بارایسوسی ایشن کے احاطے میں جاری پروجیکٹس کی تفصیلات سے آگاہ کیا، اسکے علاوہ وکلا کو دی جانے والی جگہوں، لائبریری کی تعمیر، بارروم اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔چیف جسٹس کو سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق بار ووکیشنل کورس کے انعقاد، کورس میں رجسٹریشن کے عمل اور نوجوان وکلا کی اس میں شمولیت کے بارے میں بھی بتایاگیا۔