کراچی(جنگ نیوز) جوہری ٹیکنالوجی کا زیادہ سے زیادہ استعمال پاکستان کے توانائی سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلی کے بحران پر قابو کرنے کیلئے پائیدار حل کے طور پر نا گزیر ہے۔ یہ خیالات منگل کو یہاں منعقدہ 'جوہری توانائی کے پر امن استعمال کے موضوع پر منعقدہ سیمینار کے دوران ہونے والی گفتگو اور مباحثوں کا بنیادی نکتہ تھا۔ سیمینار کا انعقاد سینٹر فار انٹرنیشنل اسٹریٹجک اسٹڈیز سندھ (CISSS) کے اشتراک سے DSU کے آڈیٹوریم میں کیا گیا تھا۔ پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی، ریکٹر ایم آئی ٹی ای نے پلینری سیشن کی صدارت کی اور افتتاح کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت پاکستان کے وژن کے مطابق 2050 تک نیوکلیئر پاور پلانٹس (این پی پی) کے ذریعے 40,000 میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی جو کہ ملک کی توانائی کی کل ضروریات کا ایک چوتھائی پورا کرے پروفیسر ڈاکٹر احمد سعید منہاس وائس چانسلر DSU نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔