کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کرنسی ایکس چینج کمپنی الحمید انٹرنیشنل کا لائسنس منسوخ کر دیا ہے ،ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق بینک نے فارن ایکسچینج ریگولیشنز ایکٹ، 1947ء کے تحت متعلقہ قوانین اور اسٹیٹ بینک کے ضوابط کی خلاف ورزی پر میسرز الحمید انٹرنیشنل منی ایکسچینج (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو جاری کردہ اجازت نامہ/ لائسنس 09 دسمبر 2024ء کو منسوخ کر دیا ہے۔ لہٰذا اب مذکورہ ایکسچینج کمپنی بشمول اس کے ہیڈ آفس اور ذیلی دفاتر زرِ مبادلہ سے متعلق کسی بھی قسم کی کاروباری سرگرمی غیر قانونی ہو گی۔