• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر، سیلز ٹیکس بنیادی اسکیل 19،20 کے دو سینئر عہدیدار فوری تبدیل

اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد )ریونیو ڈویژن کے وفاقی سیکرٹری اور چئیرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال کی منظوری سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ان لینڈ ریونیو سروس کے بنیادی اسکیل انیس اور بیس کے دو سینئر افسروں کے تبادلوں اور تعیناتیوں کا اعلان کیا گیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اعجاز حسین (بی ایس-20) کو چیف (سیلز ٹیکس آپریشنز) سے تبدیل کر کے چیف (آئی آر تجزیہ)، آئی آر آپریشنز ونگ، ایف بی آر (ہیڈکوارٹر)، اسلام آباد جبکہ علی عدنان زیدی (بی ایس-19) کو چیف (آپریشنز) سیلز ٹیکس، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سیلز ٹیکس، ایف بی آر (ہیڈکوارٹر)، اسلام آباد سے تبدیل کر کے چیف (آپریشنز)، سیلز ٹیکس آپریشنز، آئی آر آپریشنز ونگ، ایف بی آر (ہیڈکوارٹر)، اسلام آباد تعینات کیا گیا ۔
ملک بھر سے سے مزید