پشاور ( وقائع نگار )صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ پشاور نےایک ہفتے کے دوران مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 965 کاروباری مراکز کا معائنہ کرتے ہوئے گرانفروشی، کم وزن روٹی فروخت کرنے اور سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی پربیشتر دکانداروں کو گرفتار کر لیا۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ پشاور نے یونیورسٹی روڈ، ، چارسدہ روڈ، جی ٹی روڈ، دلہ زاک روڈ، سرکلر روڈ، اندرون شہر بازاروں، حیات آباداور دیگر علاقوں میں 965 کاروباری مراکز کا معائنہ کیا۔کارروائیوں کے دوران گرانفروشی، صفائی ناقص صورتحال ، کم وزن روٹی اور سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی پر 112 دکانداروں کو گرفتارکیا گیا جبکہ 328 دکانداروں کو مزید بہتری کے حوالے سے وارننگ دی گئی۔ان گرفتار دکانداروں میں قصاب، نانبائی، سبزی و پھل فروش اور دیگر شامل ہیں۔ ان گرفتار دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔