لاہور،فیروزوالا(کرائم رپورٹرسے،نامہ نگار سے) سلامت پورہ میں ارسلان اسلم سے 2لاکھ 85ہزار اور موبائل فون،گارڈن ٹاون میں سلامت خان سے 1لاکھ 70ہزار اور موبائل فون،گڑھی شاہو میں شہباز گل سے 1 لاکھ 60ہزار موبائل فون ،فیصل ٹاون میں وقار سے1 لاکھ 55 ہزار اور موبائل فون،راوی روڈ میں سلمان سے 1 لاکھ 40 ہزار اور موبائل فون،سندر میں یاور حسین سے 1 لاکھ35 ہزار موبائل فون چھین لیے۔جنوبی چھاونی اور شیراکوٹ سے گاڑیاں جبکہ مزنگ لاری اڈا اور اسلام پورہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئے۔ فیروزوالا سے نامہ نگار کے مطابق کوٹ عبدالمالک کے قریب ڈاکوؤں نے رشید اور یوسف سے موبائل فونز،ہزاروں روپے اور کاغذات چھین لئے۔