• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر اسٹیٹ بینک نے مالیاتی پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) گورنر اسٹیٹ بینک نے مالیاتی پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب کر لیا اسٹیٹ بینک کا ڈسکاؤنٹ/انٹرسٹ ریٹ ن لیگی حکومت دور میں 22سے کم ہو کر 13ساڑھے 13فیصد کرنے کا جائزہ لیا جائیگا اقتصادی اشاریوں میں مسلسل بہتری، پالیسی /انٹرسٹ ریٹ میں 2فیصد کمی متوقع ہے وزیراعظم شہبازشریف کی دانشمندانہ حکمت عملی سے سٹیٹ بینک آف پاکستان کا پالیسی /ڈسکاؤنٹ انٹرسٹ ریٹ جو 22فیصد تک ہو گیا تھا وہ چند ماہ کے اندر ہی کم ہو کر 13فیصد کے لگ بھگ ہونے کا قوی امکان ہے۔ شرح سود میں کمی کا فیصلہ کرنے کیلئے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر جمیل احمد نے بینک کی مالیاتی پالیسی کمیٹی کا اجلاس آئندہ پیر 16دسمبر کو طلب کر لیا ہے۔ چونکہ ملک میں افراط زر کی شرح مسلم لیگ ن کے وزیراعظم محمد شہبازشریف کے اہم اقدامات کی وجہ سے ساڑھے تین فیصد گزشتہ اختتام ہفتہ ہو گی ہے جو کہ مسلم لیگ ن کی حکومت آنے سے پہلے کم و بیش 38فیصد تک چلی گئی تھی اور ملک میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج100انڈکس ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ دس ہزار تک پہنچ گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید