اسلام آباد (مہتاب حیدر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 1200 ڈالر سے زائد مالیت کا سامان ملک میں نہ لانے کیلئے پاکستان آنے والے مسافروں پر پابندیاں عائد کرنے کے لیے بیگج رولز میں ترمیم کی تجویز دی ہے۔
ایف بی آر نے ترمیمی قوانین کا مسودہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شیئر کیا ہے لیکن اس نے بیگج رولز میں باضابطہ تبدیلیوں کا اعلان کرنے سے پہلے ان کی رائے لینے کے لیے ابھی تک عوام سے شیئر نہیں کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سمیت پاکستان آنے والے مسافر دو موبائل فون ساتھ لا سکتے ہیں تاہم تجویز ہے کہ انہیں صرف ایک موبائل فون لانے کی اجازت دی جائے۔