ملتان (سٹاف رپورٹر) فوڈ سیفٹی ٹیموں کی جانب سے انڈسٹریل ایریا،بوسن روڈ،شاہ رکن عالم،موٹروے ایم 5 پر ڈسٹری بیوٹر یونٹ، بیکری، کولڈ کارنر،ہوٹل اور پاپڑ فیکٹری کی انسپکشن کی گئی۔ صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر ڈسٹری بیوٹر یونٹ کو 50 ہزارروپے جرمانہ عائد۔اس کے علاوہ کیمیکلز ڈرمز میں خوراک سٹور کرنے پر پاپڑ فیکٹری کو 40 ہزارروپے جرمانہ کیا گیا۔مزید ایکسپائرڈ اشیاء رکھنے،ناقص اجزاء کا استعمال کرنے پر ہوٹل،کولڈ کارنر اور بیکری کو 75 ہزارروپے کے جرمانے عائد کر دیے گئے۔