• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر نے جعلی رسیدیں جاری کرنے پر 2 ریسٹورنٹ سیل کر دیئے

اسلام آباد( کامرس رپور ٹر ) ایف بی آر کے ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد نے جعلی رسیدیں جاری کرنے پر دو ریسٹورنٹ سیل کر دیئے اور مجموعی طور پر 10لاکھ روپے جرمانہ کر دیا ، ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد نے پیر کے روز شہر کے دو معروف ریسٹورنٹ کو شہریوں کی طرف سے جعلی رسدیں جاری کرنے کی شکایات پر سیل کردیا۔ جعلی رسیدوں کی تصدیق کرنے کے بعد ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد کی ایک ٹیم نے ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں دو ریسٹورنٹس اور ان کی ذیلی برانچز کو سیل کیا۔
اسلام آباد سے مزید