اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار )انسداد منشیات فورس نے 12 افراد کو گرفتار کر کے 6 کروڑ سے زائد مالیت کی 251.34 کلو گرام منشیات برآمد کر لی ۔ اسلام آباد میں کوریئر آفس کے ذریعے برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل میں لیڈیز بیگ میں چھپائی گئی 95 گرام ہیروئن ،ایم ون اسلام آباد میں دو کارروائیوں میں گاڑی میں چھپائی گئی 34.4 کلو چرس، 30 کلو افیون، 10 کلو ہیروئن اور 5 کلو آئس برآمد کر کے 2 ملزمان گرفتار کر لئے گئے ۔ اسلام آباد سیکٹر E/11 میں نائجیرین باشندے سے 1 کوکین بھرا کیپسول اور 300 گرام آئس برآمد کی گئی۔