کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دسمبر کے دوران بارش کا امکان نہیںتاہم جنوری کے اوائل میں بارش کا سسٹم بنے گا جس سے بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بارش اور برف کاامکان ہے جو معمول سے کم ہوگی گذشتہ روز کوئٹہ میں کم سےکم درجہ حرارت منفی5 ، گوادر 07 ، قلات منفی06، تربت11، سبی 07اور نوکنڈی میں صفرڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاآج بدھ کوصوبے میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔