• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گل آباد گلبرگ میں ناروا لوڈشیڈنگ ٗعوام عاجز آگئے

پشاور ( وقائع نگار )پشاور گلبرگ گل آباد میں پیسکو کی جانب سے ناروا لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستورجاری ہے جس نے اہلیان علاقہ کا جینا حرام کر کے رکھ دیا ہے اہلیان علاقہ نے پیسکو حکام سے نوٹس لیکر فوری لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کا مطالبہ کیا ہے اہلیان علاقہ کے مطابق گھنٹوں گھنٹوں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔موسم سرما کے باوجود طویل لوڈشیڈنگ کے باعث روزمرہ کےامور ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں۔علاقہ میں 16 گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے جو سراسر نا انصافی ہے اہلیان علاقہ نے اس سلسلے میں پیسکو حکام سے فوری نوٹس لیکر لوڈشیڈنگ خاتمے کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے۔
پشاور سے مزید