• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایلمینٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کمپیوٹر آپریٹرز کےلئے سروس سٹرکچرز نہ بنانے پر جواب طلب

پشاور(نیوز رپورٹر ) پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس سید ارشدعلی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے محکمہ ایلمینٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے کمپیوٹر آپریٹرز کےلئے سروس سٹرکچرز نہ بنانے پر دائر رٹ پر چیف سیکرٹری خیبر پختون خوا ، سیکرٹری ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اور سیکرٹری فنانس سے جواب طلب کرلیا ۔فاضل بنچ نے صوبہ بھر کے کمپیوٹرز آپریٹرز کے نمائندے ہیبت خان وغیرہ کی رٹ کی سماعت کی۔ اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل خالد رحمان ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکلوں کا تعلق ایلمنٹری اینڈسیکنڈری ایجوکیشن سے ہے اور وہ کمپیوٹر آپریٹرز کی پوسٹوں پر کام کررہے ہیں تاہم گزشتہ 30 سالوں سے ملازمت کے دوران وہ اسی اسکیل پر کام کررہے ہیں جو کہ ان کی بھرتی کےموقع پر دیا گیا یا بعض موقع پر ان کی اپ گریڈیشن کی گئی تاہم انہیں کوئی ترقی نہیں دی گئی جس پر عدالت نے چیف سیکرٹری خیبر پختون خوا ، سیکرٹری ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اور سیکرٹری فنانس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس ضمن میں جواب جمع کرنے کا حکم دے دیا
پشاور سے مزید