کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم کے چیئر مین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ یہ دن اقوامِ عالم کو یاد دلاتا ہے کہ وہ انسانی حقوق اور اقدار کے تحفظ کی پاسداری کریں ،دنیا کو فلسطین کے عوام کی جاری نسل کشی فوری بند کرانے کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے،مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارت کے غاصبانہ ہتھکنڈوں کے باعث مظالم کا شکار ہیں، فلسطینیوں کو غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کا سامنا ہے،خواتین اور بچوں کے خلاف تشدد کے واقعات کی روک تھام کے لئے عالمی معاہدوں پر عملدرآمد ضروری ہے،صحافیوں کے قتل اور تشدد کے واقعات سمیت پر تشدد کارروائیوں میں اضافہ افسوسناک ہے،104 ہلاک ہونے والے صحافیوں میں سے نصف غزہ میں اسرائیلی بربریت کا نشانہ بنے۔