کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کہ شام میں پھنسے پاکستانی زائرین کی وطن واپسی کے لیے جلدازجلد خصوصی انتظامات کیے جائیں، شام کے حالات اس وقت ایسے نہیں ہیں کہ وہاں زائرین زیادہ دن قیام کر سکیں علامہ شبیر حسن میثمی نے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی کے خصوصی احکامات پر وفاقی حکومت کے ذمہ داران سے زائرین کے مسئلے کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے رابطہ کیا ۔