کراچی(اسٹاف رپورٹر)چاکیواڑہ پولیس نے پولیس کانسٹیبل بن کر لوگوں کو ہراساں اور لوٹ مار کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ،پولیس کے مطابق ملزم محمد فیاض جعلی یونیفارم، سروس کارڈ اور موٹر سائیکل کا استعمال ، لیاری اور اکثر اوقات لیاری جنرل ہسپتال میں آنے جانے والے لوگوں کو تنگ اور ان سے لوٹ مار کرتا تھا ،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔