• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام مخالف قوتیں عالم اسلام کو نقصان پہنچانے کیلئے مسلم ممالک میں انتشار پیدا کررہی ہیں، ثروت اعجاز قادری

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدرثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اسلام مخالف قوتیں عالم اسلام کو نقصان پہنچانے کے لیے مسلم ممالک میں انتشار پیدا کر رہی ہیں،پوری دنیا کے سامنے اسرائیل کے عزائم صاف صاف نظر آرہے ہیں، اسرائیل دوسرے مسلم ممالک پر بھی اپنا تسلط قائم کرنا چاہ رہا ہے۔اس سارے کھیل کو رچانے والی مغربی طاقتیں مسلمانوں کو ایک جگہ اکٹھا نہ ہونے کے لیے تمام مسلم ممالک کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کر رہی ہیں،معاشرے میں مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔