اسلام آباد(جنگ رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا ایپ ایکس پر پابندی کے خلاف صحافی احتشام عباسی کی درخواست سماعت کیلئے مقررکردی، چیف جسٹس عامر فاروق 6 فروری 2025کو درخواست پر سماعت کرینگے ۔ ایکس پر پابندی کے خلاف درخواست پر آخری سماعت 17 اپریل 2024 کو ہوئی تھی،2 مئی اور 11جون کو ایکس بندش کے خلاف کیس مقرر ہوا لیکن سماعت نہ ہو سکی تھی،22 نومبر کو کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کی گئی، چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس موسمِ سرما کی چھٹیوں کے بعد مقرر کرنے کی ہدایت کی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس 6 فروری 2025 کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔