• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی بینک کا دلیپ کمار اور راج کپور کے تاریخی گھروں کی بحالی کا فیصلہ

پشاور(ارشدعزیزملک) خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے فنڈز فراہم کرنے میں ناکامی کے بعد،عالمی بینک نے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار اور راج کپور کے پشاور میں تاریخی گھروں کی بحالی کے لیے مالی معاونت کا فیصلہ کیا ہے۔ 

یہ اقدام ان گھروں کو ثقافتی ورثہ کے طور پر محفوظ رکھنے کے لیے اٹھایا گیا ہے، جو برصغیر کے ان عظیم اداکاروں کی تاریخی اہمیت کی عکاسی کرتے ہیں۔ 2020 میں صوبائی حکومت نے دونوں مکانات کو تاریخی ورثہ قراریتے ہوئے ان کی بحالی کا اعلان کیا تھا لیکن صوبائی حکومت فنڈز کی فراہمی میں ناکام رہی ۔

 عالمی بینک کی مالی معاونت کے ساتھ، یہ توقع کی جا رہی ہے کہ ان تاریخی عمارتوں کو بحال کرکے سیاحوں کے لیے کھولا جائے گا، جس ثقافتی ورثے کی حفاظت ہوگی ۔

 ڈائریکٹر آرکیالوجی اینڈ میوزیمز خیبرپختونخوا ، عبدالصمد نے جنگ کو بتایا کہ عالمی بینک کا یہ قدم پشاور کی مشہور شخصیات کے ورثے کو محفوظ رکھنے میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔

بینک خیبرپختونخوا انٹیگریٹڈ ٹورازم ڈویلپمنٹ پروجیکٹ (KITE) کے تحت اس منصوبے کی مالی معاونت کرے گا۔۔

انھوں نے کہا کہ بینک کی مالی معاونت کے ذریعے، ان گھروں کو ان کی اصلی حالت میں بحال کرنے کی کوششیں آخر کار شروع ہو سکیں گی۔ جب یہ منصوبہ مکمل ہوگا، تو اس سے نہ صرف دلیپ کمار اور راج کپور کے ورثے کو محفوظ رکھے گا بلکہ پاک بھارت کی ثقافت کو بھی فروغ ملے گا ۔

اہم خبریں سے مزید