اسلام آباد(تنویر ہاشمی ) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو جائیداد کی خریدوفروخت پر ٹیکس سے استثنی ٰ برقرار رکھتے ہوئے نان ریذیڈنٹ ٹیکس نادہندگان کی تصدیق کےلیے ایف بی آر کے آئی آر آئی ایس سسٹم میں تبدیلی کر دی گئی ہے اور تصدیق کا طریقہ کار طے کر دیاگیا ہےجو کمپیوٹرائزڈ پےمنٹ رسید کے ذریعے شق 111اے سی کے تحت استثنی ٰ حاصل حاصل کرنا چاہتے ہیں ، اس کےلیے بیرون ملک مقیم پاکستانی ٹیکس دہندگان اپنا پاکستانی اوریجن کارڈ یا نائیکوپ اپ لوڈ کرناہوگا اس سے پی ایس آئی ڈی آجائے گا، جس کو متعلقہ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو کو لاگ ان کےلیے بھیج دیا جائے گا، چیف کمشنر ان لینڈر یونیو متعلقہ کمشنر ان لینڈ ریونیو کو کیس تک رسائی دے گا جو نا ن ریذ یڈنٹ پاکستانی کے سٹیٹس کی تصدیق کرے گاجب کمشنر ان لینڈر یونیو مطمئن ہو گاتو وہ ٹیکس دہندہ نان ریذیڈنٹ پاکستانی کو ٹیکس سے استثنی ٰ دے گااور اس کی استثنی ٰ کی منظوری کی اطلاع نان ریذیڈنٹ ٹیکس دہندہ پاکستانی کو ایس ایم ایس یا ای میل کےذریعے کی جائے گی۔