• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیب کی آڑ میں اسمگل شدہ خشک دودھ اندرون ملک ترسیل کی کوشش ناکام

کراچی( اسٹاف رپورٹر) کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نےتازہ سیب کی آڑ میں اسمگل شدہ خشک دودھ کی اندرون ملک ترسیل کی کوشش ناکام بنا دی، ضبط شدہ ایرانی خشک دودھ، ٹرالر اور کنٹینر کی مالیت 5کروڑ روپے ہے،مقدمہ درج کرکے 3افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے حساس ادارے کی معلومات پر ماڑی پورکے علاقے میں ٹرک اڈے کے ایک گودام پر چھاپہ مارا۔ کارروائی میں تازہ سیب کی آڑ میں اسمگل شدہ خشک دودھ کی بڑی مقدار اندرون ملک ترسیل ناکام بنادی گئی۔ڈپٹی کلکٹر کسٹمز رضا نقوی کے مطابق گودام میں اسمگل شدہ خشک دودھ سے لدا ہوا ایک کنٹینر موجود تھا۔ چھاپہ مار ٹیم نے لوڈ کنٹینر کو روک کر ٹرالر کے ڈرائیور سے اشیا کی دستاویزات طلب کیں۔
اہم خبریں سے مزید