ملتان( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 7افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔نیوملتان پولیس نے ملزم رانا سہیل سے 10لیٹر شراب،سیتل ماڑی پولیس نے ملزم حمیر علی 10لیٹر شراب،پاک گیٹ پولیس نے ملزم طاہر حسین سے1090گرام چرس ،الپہ پولیس نے ملزم عمران سے100لیٹر شراب،ملزم میرباز سے 1150گرام ہیروئن ،مخدوم رشید پولیس نے ملزم رانجھا سے10لیٹر شراب جبکہ بستی ملوک پولیس نے ملزم وسیم سے20لیٹر شراب برآمد کرلی پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔پولیس نے ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں دوافراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس تھانہ صدر شجاع آباد نے منشیات فروشی کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم کو گرفتار کرلیا ، 02 کلو گرام سے زائد چرس برآمد ، مقدمہ درج ۔