ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز طاہر سعید کی سربراہی میں اچار یونٹ اور پاپڑ فیکٹری کی انسپکشن کی، 750 کلو مضر صحت اچار، 100 کلو ممنوعہ اشیاء تلف کر دی گئیں، مالکان کو 75ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ کارروائیاں 19 کسی اور ٹاٹے پور ملتان میں کی گئیں۔ پاپڑ فیکٹری میں ممنوعہ اشیاء کی موجودگی پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔