• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد

ملتان( سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ملتان محمد نعمان صدیق کی صدارت میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل پیش کیے۔ریونیو عوامی خدمت کچہری کے دوران 100 سے زائد درخواستوں پر موقع پر ہی احکامات جاری کیے گئے۔ کچہری میں فردِ ملکیت، انتقالات، قبضہ، اراضی تنازعات اور دیگر ریونیو معاملات سے متعلق درخواستوں پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ملتان سے مزید