• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممتاز صحافی وشاعر رازش لیاقت پوری کی نماز جنازہ ادا کی گئی

ملتان (سٹاف رپورٹر) ممتاز صحافی، شاعر اور نامہ نگار رازش لیاقت پوری مرحوم کی نماز جنازہ لیاقت پور میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں سرائیکی پارٹی رجسٹرڈ کے مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس، مرکزی چیف آرگنائزر احمد نواز سومرو، ڈپٹی سیکرٹری ملک محمد فہیم ارائیں، ملک اللہ ڈتہ اور دیگر عہدیداران و کارکنان شریک ہوئے۔مرحوم کے جسد خاکی پر سرائیکی اجرک بھی ڈالی گئی اس موقع پر مرحوم کی سرائیکی زبان، ثقافت اور سرائیکی صوبہ کے قیام کے لیے خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رازش لیاقت پوری مرحوم ایک بے باک صحافی، حساس دل شاعر اور سرائیکی وسیب کی توانا آواز تھے۔
ملتان سے مزید