ملتان ( سٹاف رپورٹر) محنت کش یونین (سی بی اے) ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے صدر سمیع اللہ خان، جنرل سیکرٹری حماد افضل ڈوگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے پنجاب بھر میں چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے ، وزیراعلی پنجاب مریم نواز، کمشنر ملتان، ڈی سی ملتان سے مطالبہ ہے کہ ستھرا پنجاب کے ورکرز اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز کو بھی یہ چھٹیاں فراہم کی جائیں، پریس کانفرنس میں عامر اعوان آصف خان، چچا اسماعیل، غلام فرید، ندیم احمد، منظور احمدہمراہ موجود تھے۔