• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا میں پہلے وائس چانسلر فورم کا انعقاد

ملتان( سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا میں پہلا وائس چانسلر فورم کا انعقاد، فورم میں پنجاب کی 28 یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز نے شرکت کی۔ فورم میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے، انڈسٹری کی ضروریات کے مطابق تحقیق کو فروغ دینے اور مختلف شعبہ جات میں یونیورسٹیوں کے باہمی اشتراک سے متعلق لائحۂ عمل ترتیب دیا گیا۔وائس چانسلر فورم میں سرکاری یونیورسٹیوں کو درپیش مسائل کو باہمی اشتراک کے ذریعے حل کرنے کے آپشنز پر بھی غور کیا گیا۔فورم سے خطاب کرتے ہوئے مختلف وائس چانسلرز نے پاکستان 2040 وژن میں یونیورسٹیوں کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔
ملتان سے مزید