ملتان(سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال میں گزشتہ روز بھی خسرہ کے شبہ میں7نئے مریض داخل ہوئے ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار ہے،واضح رہے کہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں خسرہ کے ٹیسٹ کی سہولت موجود نہیں ۔ اسلئے خسرہ کے شبہ میں لائے گئے مریضوں کے خون کے نمونے لاہور اور اسلام آباد بھجوائے جاتے ہیں۔