ملتان (سٹاف رپورٹر)یونین کونسل 77کے چیئرمین عبدالمجید ماجد اور ملک ظہیر اقبال نے سیاسی کارکنوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں سید یوسف رضا گیلانی اور ان کے صاحبزادے ایم این اے (این اے 148) سید علی قاسم گیلانی سے علیحدگی اور سابق وفاقی وزیر ملک سکندر حیات بوسن کی حمایت کا اعلان کیا ہے ، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ عبدالمجید ماجد نے کہا کہ علاقے میں ترقی کا پہیہ رکا ہوا ہے،جس ایجنڈے پر علی قاسم گیلانی کا ساتھ دیا گیا تھا، وہ اس سے ہٹ چکے ہیں۔