ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس نے نجی کالج کی طالبہ کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے پر نجی کالج کے ڈائریکٹر عامر ملک اور طالب علم داؤد حسن کھر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، مقدمہ ایل ایل بی کی طالبہ کی مدعیت میں درج کیا گیا مقدمہ میں طالب علم کی جانب سے نازیبا حرکات کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔