• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلند شرح سود کے باعث نجی سرمایہ کاری شدید متاثر ہو رہی ہے،جعفر علی شاہ

ملتان(سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے ضلعی صدر جعفر علی شاہ نے پالیسی ریٹ کو 10.5 فیصد پر برقرار رکھنے کے فیصلے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے کاروباری طبقہ سخت مایوسی کا شکار ہے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بری طرح متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلند شرح سود کے باعث نجی سرمایہ کاری شدید متاثر ہو رہی ہے، صنعتی سرگرمیاں سست روی کا شکار ہیں اور نئے کاروبار شروع کرنا تقریباً ناممکن ہو چکا ہے۔
ملتان سے مزید