• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملاوٹ مافیا کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، مضر صحت اشیا تلف

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملاوٹ مافیا کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا سخت ایکشن، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے واٹر پلانٹ اور پاپڑ فیکٹری کی چیکنگ کی، 5 ہزار 700 لٹر پانی کی بوتلیں، 1800 خالی بوتلیں، 20 کلو پیکنگ میٹریل ضبط، 60 لٹر فرائنگ آئل، 50 کلو کھلے مصالحہ جات تلف کردیے،تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے خانیوال کے علاقے 14 پل اور جی ٹی روڈ میاں چنوں میں پاپڑ فیکٹری اور واٹر پلانٹ کو چیک کیا۔ معروف برانڈز کے نام سے پانی کی فلنگ کرنے پر واٹر پلانٹ کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ سنیکس کی جعلی پیکنگ، کھلے اجزاء کی ملاوٹ پر پاپڑ فیکٹری کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ فوڈ اتھارٹی نے تمام مٹیریل ضبط کرکے فوڈ بزنس مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج کروادیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ جعل سازی میں ملوث عناصر کیخلاف قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔
ملتان سے مزید