ملتان (سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس صادق محمود خرم نے معروف صنعت کار و تاجر شیخ عبدالحمید کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کی سماعت کرتے ہوئے ملزم کے وکیل عمر حیات نے مدعی کے وکیل کے اس دعوے کو جھٹلایا کہ ملزم ٹیسٹ کرانے سے انکاری ہے اور وکیل کی استدعا پر ٹیسٹ رہورٹس 17 دسمبر کو پیش کرنے کی ہدایت کی ہے قبل ازیں مدعی کے وکیل سید ریاض الحسن گیلانی نے کہا کہ ملزم ایک بااثر ارب پتی شخصیت ہے جو فرضی میڈیکل رپورٹ پر جیل کی بجائے ہسپتال میں آرام کررہاہے جہاں اسے ہر قسم کی سہولت حاصل ہے۔