ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم ڈی کے زیراہتمام ہاؤسنگ سکیموں میں موجود کمرشل پلاٹس کی کامیاب نیلامی کا انعقاد کیا گیا۔نیلامی میں مجموعی طور پر فاطمہ جناح ٹاون کے 7 اور نیو شاہ شمس ہاوسنگ سکیم کا 1 کمرشل پلاٹس فروخت کر دیئے گئے۔ ان 8 پلاٹس کی نیلامی سے تقریباً 3 کروڑ 41لاکھ روپے کی آمدن حاصل ہوگی۔