بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے کچھ دنوں قبل دہلی میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کی جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
شاہ رخ خان سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں پہلے دولہا کو دلہن کی تعریفیں کر کے اسے خوش کرنے کی ترکیب سکھاتے اور پھر اپنی فلموں کے مشہور گانوں پر ڈانس کرتے نظر آئے۔
شادی کی تقریب کی وائرل ہونے والی یہ ویڈیوز دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کے ذہن میں سب سے پہلے یہ سوال آیا کہ اداکار نے اس شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کے لیے کتنی رقم وصول کی؟
سوشل میڈیا صارفین کے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے میک اپ آرٹسٹ امرت کور نے بتایا کہ شاہ رخ خان نے اس شادی میں بطور فیملی فرینڈ شرکت کی ہے اس لیے انہوں نے شرکت کے لیےکوئی رقم وصول نہیں کی۔
میک اپ آرٹسٹ امرت کور کے اس جواب پر تمام سوشل میڈیا صارفین نے یقین نہیں کیا کیونکہ کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اداکار بغیر معاوضے کے کسی شادی میں شرکت نہیں کرتے۔
سوشل میڈیا صارفین نے یہ اندازہ بھی لگایا ہے کہ اس شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے شاہ رخ خان نے یقیناً کروڑوں روپے کا معاوضہ وصول کیا ہو گا۔