برسلز (عظیم ڈار) انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے تنظیم IAPJ کا آن لائن اجلاس ہوا جس میں شرکاء نے انسانی حقوق کی پامالیوں کی روک تھام کو ضروری قرار دیا۔ اس موقع پر بھارت کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر نصف صدی سےزائد جبروتشدد اور قتل وغارت گری پر تشویش ظاہر کی گئی۔ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کو انسانیت کے خلاف گھناؤنے اقدام پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور برما میں روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار بھی تشویش کا اظہا کیا گیا۔ اجلاس میں تنظیمی امور پر بھی تبادلہ خیالات کیا گیا، اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس فورم کا پلیٹ فارم دنیا بھر میں جہاں کہیں بھی انسانیت کیخلاف مظالم ہوں گے ان کی روک تھام کےلیے کلیدی اقدام اٹھائے گا۔ اجلاس میں مہوش ظفر، وسیم بٹ، عظیم ڈار، جاوید عظیمی، حافظ عمران، ذکاءاللہ محسن سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔ شرکاء کی جانب سے عالمی حقوق کے دن کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اراکین IAPJ نے دنیا میں موجود ہر شخص کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ دنیا کے طاقتور ممالک ترقی پذیر ممالک کی عوام کے حقوق کا استحصال کر رہے ہیں جنہیں روکنا ہرشخص کی ذمہ داری ہے۔ اجلاس کے اختتام پر جاوید عظیمی نے دعائے خیر کرائی۔