ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو غازی سب ڈویژن ڈی جی خان کی ٹیم پر بجلی چوروں کا تشدد، سرکاری گاڑی کو آگ لگانے کی کوشش، میپکو ٹیم چیکنگ کے لئے بستی منڈیانی موضع بیلہ میں گئی تو محمد ابراہیم نے میٹر کی سٹرپ کھول رکھی تھی اور ٹیوب ویل ڈائریکٹ چلایاہواتھا، ٹیم نے ثبو ت اکھٹے کرنے کے لئے ویڈیو بنائی تو بجلی چوروں نے موقع پر آکر گالم گلوچ کی اور 20سے25نامعلوم افراد کو جمع کرلیا، اہلکاروں سے موبائل چھین لئے ، قتل کرنے کی دھمکیاں دیں اور اہلکاروں کو حبس بے جا میں رکھا جب کہ سرکاری گاڑی کو آگ لگانے کی کوشش کی، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا۔