• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاسی کوئٹہ کا قدیم اور مہذب قبیلہ ہے‘ ایچ ڈی پی

کوئٹہ (این این آئی )ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے کوئٹہ شہر اور صوبے کی سرکاری و قبائلی اراضی کے تنازعات کو قانون و صوبے کی قومی و قبائلی روایات کے مطابق حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کاسی کوئٹہ کا قدیم اور شہر اور مضافات کی اراضی کے مالکوں میں سے ایک مالک قبیلہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار آرگنائزنگ سیکرٹری غلام رضا ہزارہ، ارکان مرکزی کونسل محمد زمان دہقانزادہ اور عبدالعلی نے کاسی قبیلہ کے معززین و بزرگوں کے وفد سے پارٹی کے مرکزی دفتر میں ملاقات کے دوران کیا۔ پارٹی رہنماوٴں نے کہا کہ کاسی مہذب اور قانون کی پاسداری کرنے والا قبیلہ ہے جو صدیوں سے پرامن طریقے سے اس شہر کی ترقی و خوشحالی میں کردار ادا کررہاہے ، شہر کی تاریخ گواہ ہے کہ کاسی قبیلے نے اس شہر کی اقوام اور عوام کی فلاح کیلئے اپنی اراضیات سمیت دیگر مالی امداد سے کبھی روگردانی نہیں کی ،آج بھی اگر کوئی متنازع مسئلہ درپیش ہے تو اسے مذاکرات اور صوبے کی قومی و قبائلی روایات کے مطابق حل کیا جائے ۔
کوئٹہ سے مزید