کراچی(اسٹاف رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملائیشیاء کے لئے بک کرائے گئے کنٹینر سےکروڈوں مالیت کی آئس برآمد کرلی ،ترجمان اے این ایف کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی کے ساؤتھ ایشیا ءپاکستان ٹرمینل پر خفیہ اطلاع پرچھاپہ مار کارروائی کرکے ملائیشیا کیلئے بک کرائے گئے کنٹینر سے 700 کلوگرام سے زائد آئس برآمد کرلی۔